سوال:
مفتی صاحب! کیا اقامت پڑھنے والے کو اقامت کے دوران اذان کی طرح "حی علی الصلاۃ" اور "حی علی الفلاح" کہتے وقت منہ کو دائیں بائیں کرنا چاہیے یا نہیں؟
جواب: جی ہاں! اقامت پڑھنے والے کو اقامت میں بھی"حی علی الصلاۃ" کہتے ہوئے دائیں طرف اور "حی علی الفلاح" کہتے ہوئے بائیں طرف منہ پھیرنا چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
البحر الرائق: (کتاب الصلاۃ باب الأذان، 272/1)
عن الغنیہ انہ یحول فی الاقامۃ ایضا۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی