سوال:
مفتی صاحب! نماز پڑھتے ہوئے نمازی کے لیے نماز کے ارکان (قیام، رکوع وغیرہ) میں نگاہ کہاں رکھنے کا حکم ہے؟
جواب: واضح رہے کہ نمازی کے لیے (چاہے مرد ہو یا عورت) مستحب ہے کہ وہ کھڑے ہونے کی حالت میں اپنی نگاہ سجدے کی جگہ پر رکھے، رکوع میں قدموں پر، سجدے میں ناک پر، قعدے میں گود پر اور سلام پھیرتے ہوئے دائیں اور بائیں کندھے پر نگاہ رکھے۔ اس طرح نماز پڑھنے سے نماز میں خشوع و خضوع برقرار رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
رد المحتار: (مطلب احکام نقصان المبیع فاسدا، 446/1)
نظرہ الی موضع سجودہ حال قیامہ والی ظھر قد میہ حال رکوعہ والیٰ ارنبۃ انفہ حال سجودہ والی حجرہ حال قعودہ والی منکبہ الا یمن والا یسر عن تسلیمۃ الا ولی والثانیۃ
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی