سوال:
مفتی صاحب ! نماز میں کسی رکعت میں اگر ایک سجدہ کیا ہو تو اس نماز کو کس طرح مکمل کیا جائے گا؟ رہنمائی فرمائیں۔
جواب: واضح رہے کہ اگر کسی رکعت میں بھولے سے ایک سجدہ رہ جائے اور سلام پھیرنے سے پہلے سجدہ یاد آجائے تو سجدہ ادا کرکے آخر میں سجدہ سہو کرلینے سے نماز ادا ہو جائے گی، البتہ اگر نماز کے بعد سجدہ یاد آئے، اور سینہ قبلہ سے پھیر چکا ہو تو نماز فاسد ہو جائے گی، ایسی صورت میں نماز کو دوبارہ پڑھنا لازم ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
المحیط البرھانی: (308/2)
تکلم المشائخ فی ھذا و اکثرھم علی انہ یجب بستۃ اشیاء بتقدیم رکن وتاخیر رکن وبتکرار رکن وبتغیر واجب وبترک واجب وبترک سنۃ تضاف الی جمیع الصلاۃ۔ اما تقدیم الرکن نحو ان یرکع قبل ان یقرأ ویسجد قبل ان یرکع وتاخیر الرکن ان یترک سجدۃ صلبیۃ سھوا فیذکرھا فی الرکعۃ الثانیۃ فیسجد ھا أو یؤخر القیام الی الثالث بالزیادۃ علی قدر التشھد وتکرار رکن۔ ان یرکع رکوعین أو یسجد ثلاث سجدات وتغییر الواجب ان یجھر فیما یخافت او یخافت فیما یجھر وترک الواجب نحو ان یترک القعدۃ الاولی (فی الفرائض وترک السنۃ المضافۃ الی جمیع الصلاۃ نحو ان یترک التشھد فی القعدۃ الاولیٰ۔
البحر الرائق: (105/2)
"وقد اقتصر المصنف على هذه الواجبات في باب صفة الصلاة وبقي واجب آخر وهو عدم تأخير الفرض والواجب وعدم تغييرهما وعليه تفرع مسائل منها لو ركع ركوعين أو سجد ثلاثا في ركعة لزمه السجود لتأخير الفرض وهو السجود في الأول والقيام في الثاني".
الھندیۃ: (127/1)
ومنہا رعایۃ الترتیب في فعل مکرر فلو ترک سجدۃ من رکعۃ فتذکرہا في آخر الصلوۃ سجدہا وسجد للسہو لترک الترتیب فیہ، ولیس علیہ إعادۃ ماقبلہا۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی