سوال:
معلوم یہ کرنا ہے کہ اگر احرام کی حالت میں سگریٹ نوشی کی جائے تو اس کا کیا حکم ہے؟
جواب: واضح رہے کہ اگر سگریٹ میں کسی خوشبو دار چیز کی ملاوٹ نہ کی گئی ہو تو احرام کی حالت میں سگریٹ پینے سے دم لازم نہیں ہوگا، البتہ سگریٹ نوشی کی کراہت بدستور باقی رہے گی، اس لیے احرام کے دوران جہاں تک ممکن ہو، اس سے پرہیز کرنے کی مکمل طور پر کوشش کرنی چاہیے۔
اور اگر سگریٹ میں خوشبودار چیز ملائی گئی ہو تو اس صورت میں احرام کی حالت میں خوشبو دار سگریٹ پینے سے دم دینا لازم ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
ارشاد الساری: (باب الجنایات و انواعھا، ص: 444- 445)
فلو اکل طیباً کثیراً وھو ان یاکل الکثیر ان یلتصق ای یلتزق باکثر کے فمہ۔۔۔۔۔۔یجب الدم وان کان ۔۔۔۔۔قلیلا بان لم یلتصق باکثر فمہ فعلیہ الصدقۃ ای عندہ۔۔۔۔الخ۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی