resize-left-dar mid-dar right-dar

عنوان: حیض روکنے والی دوا کھانے کے باوجود ایام حیض میں خون آنے سے حیض کا حکم

(62566-No)

سوال: السلام علیکم! میں عمرہ ادا کرنے کے لیے آئی ہوئی ہوں اور ماہواری مؤخر کرنے کی ادویات استعمال کر رہی تھی، تقریباً تین دن پہلے مجھے تھوڑا سا خون/اسپاٹنگ ہوئی، تو مجھے لگا کہ شاید ماہواری شروع ہوگئی ہے، لیکن میں نے دوا استعمال کرنا بند نہیں کی۔ بعد میں معلوم ہوا کہ یہ اس وجہ سے ہوا تھا کہ میں نے دوا کی خوراک کم لی تھی، چنانچہ ڈاکٹر نے مجھے دن میں تین مرتبہ دوا لینے کی ہدایت کی۔
اب مسئلہ یہ ہے کہ گزشتہ تین دن سے میں حرم بھی نہیں جا پا رہی، کیونکہ مجھے سمجھ نہیں آ رہا کہ میں پاک ہوں یا ناپاک، کبھی تھوڑی سی اسپاٹنگ ہوتی ہے اور کبھی بالکل نہیں ہوتی، مثلاً: گزشتہ پوری رات خون نہیں آیا، پھر صبح تھوڑا سا خون آیا اور اس کے بعد دوبارہ نہیں آیا، میں نے غسل کرلیا، لیکن اس کے بعد دوبارہ بھورے رنگ کی اسپاٹنگ ہوگئی، فی الحال میں دوا بھی استعمال کر رہی ہوں۔ براہِ کرم رہنمائی فرمائیں کہ اس صورتِ حال میں میرے لیے عبادات، خصوصاً نماز، طواف اور حرم میں جانے کے متعلق کیا احکام ہیں؟

جواب: پوچھی گئی صورت میں اگر آپ کے ایامِ حیض جاری ہیں اور دوا استعمال کرنے کے باوجود تھوڑا تھوڑا خون آتا رہے یا اس دوران بھورے رنگ کے دھبّے (Spots) لگتے رہیں تو یہ تمام خون حیض ہی کے حکم میں شمار ہوگا، لہذا ان ایّام میں طواف کرنا اور مسجدِ حرام کی حدود میں داخل ہونا جائز نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

*الدر المختار: (1/ 288،ط: دارالفکر)*
(وما تراه) من لون ككدرة وتربية (في مدته) المعتادة (سوى بياض خالص) قيل: هو شيء يشبه الخيط الأبيض.

*المحیط البرھانی: (الفصل الثامن في الحيض،214/1، دار الكتب العلمية)*
حكم الحيض والنفاس والاستحاضة لا يثبت إلا بخروج الدم.

*الفتاوى الهندية: (38/1،ط:دار الفکر)*
"يحرم عليهما [الحائض والنفساء] وعلى الجنب الدخول في المسجد، سواء كان للجلوس أو للعبور، هكذا في منية المصلي. وفي التهذيب: لا تدخل الحائض مسجدا لجماعة وفي الحجة، إلا إذا كان في المسجد ماء ... حرمة الطواف لهما بالبيت، وإن طافتا خارج المسجد، هكذا في الكفاية."

*النهر الفائق: (کتاب الطہارة،باب الحیض،130/1، ط:دار الكتب العلمية)*
"يمنع صلاةً وصوماً فتقضيه دونها ودخول مسجد والطواف".

*الموسوعۃ الفقہیۃ الکویتیۃ: (حرف الحاء، حیض، إنزال ورفع الحيض بالدواء،327/18، ط: دار السلاسل)*
"وقد صرح الحنفية بأنه إذا شربت المرأة دواء فنزل الدم في أيام الحيض فإنه حيض."

واللہ تعالیٰ اعلم باالصواب
دار الافتاء الاخلاص کراچی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Hajj (Pilgrimage) & Umrah