عنوان: مستحق زکوٰۃ کو زکوٰۃ کی نیت سے کھانا کھلانے سے زکوٰۃ ادا ہو جائے گی یا نہیں؟(2839-No)

سوال: ایک استاد بچوں کو کسی پروگرام میں شرکت کے لیے لے گئے، بچے زیادہ تھے، دوپہر میں انھیں ہوٹل میں کھانا کھلایا اور یہ نیت کی کہ میں زکوۃ کے پیسوں سے انھیں کھلا رہا ہوں۔
سارے بچے بالغ اور غیر صاحب نصاب تھے۔ (گوکہ ان میں سے اکثر کے والد صاحبِ نصاب ہونگے)
ہوٹل میں جیسے کھانا کھایا جاتا ہے، ویسے ہی کھانا کھایا گیا، پھر استاذ نے سارے بچوں کے بل آن لائن ادا کردیے، بل آن لائن ادا کرنے میں کچھ روپے کیش بیک بھی ملے۔
ایک سوال یہ ہے کہ اس طرح کھلانے سےاور سیدھا ہوٹل والے کو بل ادا کرنے سے زکوۃ کی ادائیگی ہوئی یا نہیں؟ (کیونکہ میں نے سنا ہے دعوت کھلانے سے زکوۃ ادا نہیں ہوتی) دوسرا سوال یہ ہے کہ بقدر کیش بیک روپے کی زکوۃ ادا ہوئی یا نہیں ؟
مثلا ہزار روپے کا بل تھا، ادائیگی کے بعد سو روپے کیش بیک مل گئے تو ہزار روپے کی زکوۃ ادا ہوگی یا نو سو روپے کی؟ (کیونکہ کیش بیک انعام ہوتا ہے)
ہر ایک جزء کا تشفی بخش جواب عنایت فرما کر ممنون فرمائیں، نوازش ہوگی۔

جواب: واضح رہے کہ زکوٰۃ کی ادائیگی کی بنیادی شرط "تملیک" ہے، یعنی مستحق زکوٰۃ کو مال زکوٰۃ کا مالک بنا دیا جائے، اس طور پر کہ چاہے تو وہ مستحق اس کو خود استعمال کرے یا کسی اور کو دیدے، جبکہ سوال میں ذکر کردہ صورت میں تملیک (مالک بنانا) نہیں پائی جا رہی ہے، بلکہ وہ کھانا بچوں کے سامنے "اباحت" کے طور پر رکھا گیا ہے، یعنی جتنا وہ کھا لیں، وہ ان کا اور جو بچ گیا وہ اسے اپنے ساتھ نہیں لے جاسکتے، لہذا سوال میں ذکر کردہ صورت کے مطابق کھانا کھلانے سے زکوٰۃ ادا نہیں ہوتی۔
ہاں ! اگر بچوں کو کھانا اس طریقہ سے دیا جائے کہ وہ چاہیں تو اسے کھا لیں اور اگر چاہیں تو اس کو اپنے ساتھ بھی لے جاسکیں(مثلا: کسی پیکٹ، تھیلی یا شاپر وغیرہ میں کھانا فراہم کیا جائے)، تب تملیک پائی جائے گی اور زکوٰۃ ادا ہو جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار مع رد المحتار: (کتاب الزکاۃ، باب المصرف، 344/2)
"ویشترط أن یکون الصرف تملیکا لا إباحۃ".
"فلا یکفی فیہا الإطعام إلا بطریق التملیک".

رد المحتار: (کتاب الزکاۃ، 257/2)
"تملیک خرج الإباحۃ فلو أطعم یتیما ناویًا الزکاۃ لا یجزیہ إلا إذا دفع إلیہ المطعوم کما لو کساہ بشرط أن یعقل القبض".

تبیین الحقائق: (کتاب الزکاۃ، ط: مکتبہ امدادیۃ)
"الزکاۃ یجب فیہا تملیک المال؛ لأن الإیتاء في قولہ تعالیٰ ’’واٰتوا الزکاۃ‘‘ یقتضی التملیک ولا تتأدی بالإباحۃ".

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 536 Dec 10, 2019
mustahiq e zakat / zakaat ko zakat ki niyat se khana khilane se / sey zakat ada ho jay gi ya nahi?, Will Zakat be paid by feeding the deserving person of Zakat with the intention of Zakat or not?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Zakat-o-Sadqat

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.