سوال:
زید نے عمرو کو ایک بائیک 90000 ہزار میں ادھار پر دی، ابھی تک عمرو نے پیسے ادا نہیں کیے کہ وہی بائیک زید نے 70000 نقد میں لے لی، کیا اس طرح کرنا درست ہے ؟
جواب: سوال میں ذکر کردہ صورت کے مطابق مشتری کا ادھار خریدے ہوئے مال کی قیمت ادا کیے بغیر دوبارہ بائع کو کم قیمت پر نقد فروخت کرنا جائز نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار مع رد المحتار: (باب البیع الفاسد)
"وفسد شراء ما باع إلخ"․
أي لو باع شیئًا وقبضہ المشتري ولم یقبض البائع الثمن فاشتراہ بأقل من الثمن الأول لا یجوز".
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی