سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! نماز شروع کرتے وقت تکبیر تحریمہ کہی جاتی ہے، اور ہاتھوں کو کانوں تک اٹھایا جاتا ہے، اس وقت ہتھیلیوں کا رخ قبلہ کی طرف کرنا چاہیے یا چہرے کی طرف کرنا چاہیے؟ دونوں میں سے کون سا طریقہ صحیح ہے؟
جواب: صورت مسئولہ میں ہتھیلیوں کا رخ قبلہ کی طرف کرنا زیادہ بہتر ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
رد المحتار: (482/1)
ویستقبل بکفیہ القبلۃ وقیل خدیہ۔
بدائع الصنائع: (199/1)
ذکر الطحاوی انہ یرفع یدیہ ناشرا أصابعہ مستقبلا بہما القبلۃ حتی تکون الأصابع نحو القبلۃ۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی