سوال:
مفتی صاحب! بعض حضرات فرض نماز کی ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورۃ اخلاص ہی پڑھتے ہیں، کیا اس طرح نماز کی ہر رکعت میں ایک ہی سورت پڑھنا صحیح ہے؟
جواب: واضح رہے کہ فرض نماز کی ہر رکعت میں بلا عذر ایک ہی سورت پڑھنا مکروہ تنزیہی ہے، البتہ اگر کوئی اور سورت یاد نہ ہو تو کم از کم آخری دس سورتیں یاد کرنے کی کوشش کرنی چاہیے اور اس معاملہ میں غفلت اور سستی سے کام نہ لے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
حاشیہ الطحطاوی علی مراقی الفلاح: (ص: 352، ط: المکتبۃ الأشرفیۃ دیوبند)
ویکرہ تکرار السورۃ في رکعۃ واحدۃ من الفرض وکذا تکرارہا في الرکعتین، والجمع بین سورتین بینہما سور أو سورۃ، ولا یکرہ ہٰذا في النفل۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی