سوال:
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر دو مرد اور ایک عورت باجماعت نماز ادا کر رہے ہوں، اور ایک مرد کو امام بنایا جائے، تو ایک مرد اور ایک عورت پیچھے امام کے کس طرح صف بنائیں کہ تینوں کی باجماعت نماز ادا ہوجائے؟
جواب: واضح رہے کہ مقتدی مرد امام کی دائیں جانب ذرا سا پیچھے ہٹ کر کھڑا ہو گا، اور عورت اس سے پچھلی صف میں اکیلی کھڑی ہوگی، تو ان کی باجماعت نماز ادا ہو جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھندیہ: (88/1)
وان کان معہ رجل و امراہ اقام الرجل عن یمینہ والمراہ خلفہ۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی