سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! اگر گھر والے آپس میں مل کر چار یا پانچ افراد گھر پر ہی جماعت کے ساتھ نماز ادا کرلیں، تو کیا اس طرح کرنے سے باجماعت نماز کا ثواب مل جائے گا؟
جواب: واضح رہے کہ اگر کبھی کسی عذر کی وجہ سے مسجد میں جماعت کے ساتھ نماز نہ پڑھ سکے تو گھر کے افراد کے ساتھ مل کر جماعت کرا لینے سے جماعت کا ثواب مل جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
رد المحتار: (باب الامامۃ، 291/2، ط: دار الفکر)
وذکر القدوری أنہ یجمع باھلہ ویصلی لہم یعني وینال ثواب الجماعۃ۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی