سوال:
حضرت ! اگر ہم مسجد میں نماز کے لیے پہنچیں اور امام رکوع میں ہو تو ہمیں قیام کتنی دیر کرنا چاہیے؟
جواب: واضح رہے کہ اگر کوئی شخص جماعت کی نماز میں ایسے وقت شامل ہو کہ امام رکوع کی حالت میں ہو تو اس مقتدی کو چاہیے کہ تکبیر تحریمہ کہہ کر رکوع میں چلا جائے، اس صورت میں قیام کی درستگی کے لیے کھڑے ہونے کی کوئی شرعی مقدار متعین نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار مع رد المحتار: (باب صفة الصلاة، 131/2، ط: زکریا)
فلو کبر قائماً فرکع ولم یقف صح؛ لأن ما أتی بہ من القیام إلی أن یبلغ حد الرکوع یکفیہ، قنیة ۔
کذا فی فتاوی دار العلوم دیوبند: رقم الفتوی: 163254
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی