سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! ہماری مسجد کے امام صاحب کافی سال سے نماز پڑھا رہے ہیں، اور کافی بوڑھے ہو گئے ہیں، جب وہ سجدے میں جاتے ہیں یا سجدے سے اٹھتے ہیں، تو مقتدی ان سے پہلے اٹھ جاتے ہیں، یعنی مقتدی امام سے پہلے رکن میں چلے جاتے ہیں، کیا اس سے مقتدیوں کی نماز پر کوئی اثر پڑے گا؟
جواب: واضح رہے کہ اگر امام بوڑھا یا کمزور ہو گیا ہوتو مقتدیوں کو امام کے حال کی رعایت کرنی چاہیے، لہذا مقتدی امام سے پہلے کسی رکن میں نہ جائے، کیونکہ امام سے آگے بڑھنے پر حدیث میں سخت وعید موجود ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
صحیح مسلم: (باب تحریم سبق الإمام، رقم الحدیث: 426، 180/1، ط: بیت الأفکار)
عن أنس بن مالک رضي اللّٰہ عنہ قال: صلّٰی بنا رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ذات یوم، فلما قضی الصلاۃ أقبل علینا بوجہہ، فقال: یا أیہا الناس إني أمامکم فلا تسبقوني بالرکوع ولا بالسجود ولا بالقیام ولا بالانصراف، فإني أراکم أمامي ومن خلفي…الخ۔
و فیہ ایضا: (102/1)
عن ابی ہریرۃ قال قال رسول اﷲ ﷺ اما یخشی الذی یرفع راسہ قبل الا مام ان یحول اﷲ راسہ راس حمار ۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی