resize-left-dar mid-dar right-dar

عنوان: مسجد میں محراب کے سامنے نہ سونا (29122-No)

سوال: حضرت! اگر ہمیں رات کے وقت مسجد میں آرام کرنے کی ضرورت ہو تو کیا ہمیں محراب کے سامنے کی جگہ کو چھوڑ کر لیٹنا چاہیے؟ میں نے سنا ہے کہ رات کے وقت مسجد میں جنات نماز پڑھنے کے لئے آتے ہیں۔
مہربانی کر کےتسلی بخش جواب دیکر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں۔

جواب: واضح رہے کی مسجد میں سونا صرف معتکف کے لیے جائز ہے، عام لوگوں کے لیے مسجد میں سونا مکروہ ہے، البتہ اگر آپ لوگ اعتکاف کی نیت کرکے مسجد میں داخل ہوں اور کچھ دیر عبادت اور نوافل ادا کرنے کے بعد سونا چاہیں تو اس کی گنجائش ہے۔
جنّات انسانوں کی مساجد میں آسکتے ہیں، اور وہاں عبادت بھی کرسکتے ہیں، لیکن ان کی وجہ سے محراب کے سامنے نہ سونے والی بات کا حوالہ تلاش کے باوجود نہیں مل سکا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الفتاوی الھندیة: (321/5، ط: دار الفکر)
ويكره النوم والأكل فيه لغير المعتكف، وإذا أراد أن يفعل ذلك ينبغي أن ينوي الاعتكاف فيدخل فيه ويذكر الله تعالى بقدر ما نوى أو يصلي ثم يفعل ما شاء، كذا في السراجية.

واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Rights & Etiquette of Mosques