عنوان: درود شریف مکمل کیے بغیر امام کے ساتھ سلام پھیرنا(2916-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب! اگر باجماعت نماز میں امام نے نماز ختم کرنے کے لیے سلام پھیر دیا، لیکن ابھی مقتدی درود شریف ہی پڑھ رہا تھا، تو کیا مقتدی کو بھی امام کے ساتھ سلام پھیر دینا چاہیے یا اپنی درود شریف و دعا مکمل کرنی چاہیے؟

جواب: واضح رہے کہ اگر امام نے مقتدی کے تشہد مکمل ہونے سے پہلے سلام پھیر دیا، تو مقتدی کو تشہد مکمل کرکے سلام پھیرنا چاہئے، لیکن اگر مقتدی تشہد مکمل کرکے درود شریف پڑھ رہا ہو، اور امام سلام پھیر دے، تو اس صورت میں مقتدی درود شریف مکمل کیے بغیر امام کے ساتھ ہی سلام پھیر دے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الھندیہ: (90/1)
اذا ادرک الامام فی التشھد وقام الامام قبل ان یتم المقتدی او سلم الامام فی آخر الصلاۃ قبل ان یتم المقتدی التشھد فالمختار ان یتم التشھد۔۔۔۔۔۔۔۔ولو سلم الامام قبل ان یفرغ المقتدی من الدعاء الذی یکون بعد التشھد أو قبل أن یصلی علی النبی ﷺ فانہ یسلم مع الامام۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1191 Dec 13, 2019
droord shareef mukammal kiye baghair imam / imaam ke / key sath salam pheerna, performing salam with the Imam without completing Durood Sharif

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.