سوال:
مفتی صاحب ! السلام علیکم، اگر 4 رکعات والی سنتوں کی آخری 2 رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد سورت پڑھنا بھول جائیں تو سجدہ سہو کرنا کافی ہے یا پوری نماز دوبارہ پڑھنی ہوگی؟
جواب: واضح رہے کہ اگر سنتوں کی تیسری یا چوتھی رکعت میں سورت ملائے بغیر رکوع میں چلا جائے، اور رکوع میں جانے کے بعد یاد آئے، تو وہ دوبارہ کھڑا ہوکر سورت پڑھے، اور پھر دوبارہ رکوع کرلے، اور آخر میں سجدہ سہو کرلے، تو نماز صحیح ہوجائے گی۔
اور اگر رکوع میں بھی یاد نہ آئے، تو آخر میں سجدہ سہو کرنے سے نماز ہوجائے گی، دوبارہ پڑھنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار مع رد المحتار: (461/1، ط: دار الفکر)
ولو تذکرھا فی رکوعہ قراھا واعاد الرکوع،
(قولہ ولو تذکرھا)ای السورہ (قولہ قراھا) ای بعد عودہ الی القیام (واعاد الرکوع) لان ما یقع من القراءہ فی الصلاۃ یکون فرضا فیرتفض الرکوع ویلزمہ اعادتہ، لان الترتیب بین القراءہ والرکوع فرض کما مر۔
و فیہ ایضاً: (544/1)
و لو قرأ الفاتحۃ و حدھا و ترک السورۃ یجب علیہ سجود السھو
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی