سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! ہمارے معاشرے میں گھروں میں ملازم رکھنے کا رواج عام ہے، یہ ملازم گھروں میں کام کاج کرتے ہیں، اور گھر کی خواتین ان سے پردے میں احتیاط نہیں کرتیں، اور گھر کے کاموں میں زیادہ شرکت کی وجہ سے ان سے پردے کو ضروری نہیں سمجھتیں، شریعت کا اس بارے میں کیا حکم ہے؟
جواب: واضح رہے کہ شریعت میں ملازم سے پردہ لازم ہے، دوسرے غیرمحرموں کی طرح ملازم کے سامنے بے حجاب گھر کی خواتین کا آنا جائز نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار: (367/6)
ومن محرمہ ھی من لا یحل لہ نکاحھا ابدا بنسب او بسبب۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی