سوال:
ہماری مسجد میں بڑی عمر کے ایک پنچ وقتہ نمازی ہیں، گذشتہ کل کسی صاحب کو نماز کی ترغیب دے رہے تھے، وہ شخص ان کی بات پر توجہ نہیں دے رہا تھا، جس پر بڑی عمر کے صاحب نے طیش میں آکر اسے کہا کہ "تم جہنمی ہو"۔ پوچھنا یہ ہے کہ کسی شخص کو جہنمی کہہ کر پکارنے کا شریعت میں کیا حکم ہے؟
جواب: واضح رہے کہ کسی شخص کو "جہنمی" کہہ کر پکارنا ناجائز ہے، کیونکہ کسی کے جنتی یا جہنمی ہونے کا علم صرف اللہ تعالیٰ ہی کو ہے، لہذا مذکورہ شخص کو چاہیے کہ اپنے اس قول پر توبہ و استغفار کے ساتھ ساتھ ان صاحب سے معافی بھی مانگے اور آئندہ کے لیے اس طرح کے جملے کہنے سے مکمل اجتناب کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
مشکاۃ المصابیح: (ص: 12)
عن عبداللہ بن عمر قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: المسلم من سلم المسلمون من لسانہ ویدہ۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی