سوال:
ہم نے اپنے بڑوں سے سنا ہے کہ سور کا لفظ زبان پر لانے سے زبان ناپاک ہو جاتی ہے۔ شریعت میں یہ بات کہاں تک صحیح ہے؟
جواب: واضح رہے کہ سور "خنزیر " کو کہا جاتا ہے اورسور کا لفظ زبان پر لانے سے زبان ناپاک نہیں ہوتی، بلکہ یہ لوگوں کی بنائی ہوئی باتیں ہیں، اگر ایسا ہوتا تو خنزیر کا لفظ قرآن کریم میں متعدد بار نہ آتا۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی