سوال:
مفتی صاحب ! السلام علیکم، میرے پاس ایزی پیسہ اکاؤنٹ ہے، اس میں جب بھی ٹرانزیکشن کرتا ہوں، یعنی جب لوڈ کرتا ہوں، یا بِل جمع کرتا ہوں، تو اس پر مجھے 3 یا 4 دن ڈیلی کیش بیک ملتا ہے. تو کیا یہ صحیح ہے؟
جواب: واضح رہے کہ ایزی پیسہ اکاؤنٹ میں جمع کردہ رقم کی حیثیت قرض کی ہے، اور قرض دے کر اس سے کسی بھی قسم کا نفع اٹھانا جائز نہیں ہے، لہذا ایزی لوڈ پر ملنے والے کیش بیک کا استعمال جائز نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
رد المحتار: (مطلب کل قرض جر نفعا، 166/5، ط: سعید)
"وفي الأشباه: كل قرض جر نفعاًحرام، فكره للمرتهن سكنى المرهونة بإذن الراهن".
و فیہ ایضا: (63/6)
"وفي الخانية: رجل استقرض دراهم وأسكن المقرض في داره، قالوا: يجب أجر المثل على المقرض؛ لأن المستقرض إنما أسكنه في داره عوضاً عن منفعة القرض لا مجاناً".
اعلاء السنن: (کتاب الحوالة، باب کل قرض جر منفعةً، 513/14، ط: إدارة القرآن)
"قال ابن المنذر: أجمعوا علی أن المسلف إذا شرط علی المستسلف زیادة أو هدیة فأسلف علی ذلک، إن أخذ الزیادة علی ذلک ربا".
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی