سوال:
میں نے سنا ہے کہ تین انگلیوں سے کھانا کھانا چاہیے، حدیث میں ایسا ہی آتا ہے، کیا یہ بات درست ہے؟
جواب: جی ہاں! حدیث میں آپ ﷺ کا عام معمول تین انگلیوں سے کھانا تناول فرمانے کا تھا، چنانچہ کعب بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عادت شریف تین انگلیوں سے کھانا تناول فرمانے کی تھی اور ان کو چاٹ بھی لیا کرتے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
مرقاۃ المفاتیح: (کتاب الأکل، 162/8- 163، ط: مکتبہ امدادیة، ملتان)
الأکل بالثلاث سنۃ فلا یضم إلیہا الرابعۃ، والخامسۃ إلا لضرورۃ وفي حدیث مرسل أنہ صلی اﷲ علیہ وسلم کان إذا أکل أکل بخمس؛ ولعلہ محمول علی المائع، أو علی القلیل النادر۔۔۔۔ فإن عادتہ في أکثر الأوقات ہو الأکل بثلاث أصابع۔
تکملۃ فتح الملہم: (23/4، ط: اشرفیہ دیوبند)
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی