عنوان: امام کے پیچھے مقتدی کب تک ثناء پڑھ سکتا ہے؟(2984-No)

سوال: السلام علیکم،
اگر جماعت کی نماز میں امام قراءت شروع کر چکا ہو، تو ثناء پڑھنے کا کیا حکم ہے؟ کیا قراءت کے دوران ثناء پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟ اور اگر نہیں تو پھر کب پڑھیں؟

جواب: واضح رہے کہ جہری (جن نمازوں میں آواز سے قراءت کی جاتی ہے) نماز میں امام کے قراءت شروع کرنے سے پہلے تک مقتدی ثناء پڑھ سکتا ہے، اور سری (جن نمازوں میں آواز سے قراءت نہیں کی جاتی ہے) نماز میں مقتدی رکوع میں جانے تک ثناء پڑھ سکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الھندیۃ: (الفصل السابع فی المسبوق و اللاحق، 90/1، ط: رشیدیہ)
اذا ادرک الامام فی القراء ۃ التی فیھا یجھر فیھا لا یأتی بالثناء کذا فی الخلاصۃ وھو الصحیح.

خلاصۃ الفتاوی: (الفصل الخامس العشر فی الامامۃ، 165/1، ط: امجد اکیدمی، لاھور)
وفی صلاۃ المخافتۃ یاتی بالثناء اذا ادرکہ قائما.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 2473 Dec 20, 2019
Imam kay peechay Muqtadi kab tak Sana parh sakta hay, peeche, muktadi, sanaa, padh, Till when can a follower recite (read) Sana behind the Imam, Reading sana after the Imam, Rulings for one who is late for the congregational prayer

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.