عنوان: میت کو غسل دینے کا حکم (2987-No)

سوال: مفتی صاحب ! میت کو غسل دینا فرض ہے، واجب ہے یا سنت ہے؟

جواب: مردہ کو غسل دینا مسلمانوں پر فرض کفایہ ہے، اگر کوئی بھی نہیں دے گا، تو سب گناہگار ہوں گے، اگر کچھ لوگوں نے اس فریضہ کو انجام دیدیا، تو دوسرے لوگ اس ذمہ داری سے بری ہوجائیں گے۔
احادیث میں مردہ کو غسل دینے کی بڑی فضیلت آئی ہے، چنانچہ ایک حدیث میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
َ" عَنْ عَلِيٍّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ غَسَّلَ مَيِّتًا وَکَفَّنَهُ، وَحَنَّطَهُ وَحَمَلَهُ، وَصَلَّی عَلَيْهِ ، وَلَمْ يُفْشِ عَلَيْهِ مَا رَأَی خَرَجَ مِنْ خَطِيئَتِهِ مِثْلَ يَوْمِ وَلَدَتْهُ أُمُّهُ".
ترجمہ:
حضرت علی کرم اللہ وجہہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو کسی میّت کو نہلائے، کفن پہنائے، خوشبو لگائے اور اس کو اٹھائے، نماز جنازہ پڑھے اور کوئی عیب وغیرہ دیکھے تو اس کو ظاہر نہ کرے، وہ اپنی خطاؤں سے ایسے پاک صاف ہو جاتا ہے، جیسے وہ اپنی پیدائش کے دن خطاؤں سے پاک صاف تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الھندیۃ: (کتاب الصلاۃ، الفصل الثانی فی الغسل، 158/1، ط: رشیدیۃ)
غسل المیت حق واجب علی الأحیاء بالسنۃ واجماع الامۃ...... ولکن اذا قام بہ البعض سقط من الباقین.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1424 Dec 21, 2019
Mayyat ko ghusl dene ka hukm, dainay, maiyat, Janazah, Jinazah, Ruling on bathing the deadbody, funeral, Islamic burial laws, ghusl and burial steps, Burial customs in Islam

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Funeral & Jinaza

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.