عنوان: زکوٰۃ میں سونا اور چاندی کا نصاب مکمل نہ ہونے کی ایک صورت کی وضاحت(2995-No)

سوال: مفتی صاحب ! اگر کسی کے پاس صرف چھ تولہ سونا ہو یا صرف باون تولہ چاندی ہو اور اس کے علاوہ کچھ نقدی نہ ہو، تو ایسی صورت میں زکوٰۃ واجب ہوگی یا نہیں؟

جواب: واضح رہے کہ اگر کسی کے پاس صرف سونا یا چاندی ہے، اس کے علاوہ تھوڑی سی بھی نقدی وغیرہ نہیں ہے، تو جب تک سونے اور چاندی کا نصاب مکمل نہیں ہوجاتا، تب تک زکوٰۃ فرض نہیں ہوتی۔
اور سونے کا نصاب ساڑھے سات تولہ اور چاندی کا نصاب ساڑھے باون تولہ ہے، لہذا اگر کسی کے پاس سونے کے زیورات ہوں، ان زیورات میں سے خالص سونا سات تولہ ہو، اگرچہ اس میں ہیرے اور موتیوں اور زیورات کی ڈھلائی، ان سب کی قیمت لگائی جائے، تو وہ قیمت ساڑھے سات تولہ سونے کی مالیت کو پہنچ بھی جائے، تب بھی زکوٰۃ فرض نہیں ہوگی، کیونکہ ہیرے، موتی اور زیور کی ڈھلائی کو سونے میں شمار نہیں کیا جاتاہے، اب چونکہ خالص سونا تو سات تولہ ہے، جو کہ اپنے نصاب سے کم ہے، اس وجہ سے زکوٰۃ فرض نہیں ہوگی۔
یہی صورت چاندی میں بھی ہو سکتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

بدائع الصنائع: (16/2- 18، ط: دار الکتب العلمیۃ)
أما الأثمان المطلقة وهي الذهب والفضة أما قدر النصاب فيهما فالأمر لا يخلو إما أن يكون له فضة مفردة أو ذهب مفرد أو اجتمع له الصنفان جميعا، فإن كان له فضة مفردة فلا زكاة فيها حتى تبلغ مائتي درهم وزنا۔۔۔۔هذا إذا كان له فضة مفردة، فأما إذا كان له ذهب مفرد فلا شيء فيه حتى يبلغ عشرين مثقالا فإذا بلغ عشرين مثقالا ففيه نصف مثقال؛ لما روي في حديث عمرو بن حزم «والذهب ما لم يبلغ قيمته مائتي درهم فلا صدقة فيه فإذا بلغ قيمته مائتي درهم ففيه ربع العشر»

و فیہ ایضاً: (180/1، ط: دار الفکر)
وأما اليواقيت واللآلئ والجواهر فلا زكاة فيها، وإن كانت حليا إلا أن تكون للتجارة كذا في الجوهرة النيرة.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 435 Dec 21, 2019
Zakat mein sona aur chandi ka nisab mukammal na honay ki aik soorat ki wazahat, nah, hone, ek, surat, Explaination of a case (condition) where Gold and Silver are not making the Nisab complete for Zakat, Threshold of amount subjected to zakat is called Nisab, Nisab is the minimum amount that a Muslim must have before being obliged to give zakat

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Zakat-o-Sadqat

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.