resize-left-dar mid-dar right-dar

عنوان: اگر لوگوں کو معلوم ہوجائے کہ اذان کہنے اور نماز پہلی صف میں پڑھنے پر کتنا زیادہ ثواب ملتا ہے۔۔۔الخ حدیث کی تحقیق (3012-No)

سوال: ‏رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اگر لوگ جان لیں جو ثواب نماز کے لیے جلدی آنے میں ہے تو ایک دوسرے سے آگے بڑھیں اور اگر عشاء اور صبح کی نماز کے ثواب کو جان لیں تو اس کے لیے ضرور آئیں خواہ سرین کے بل آنا پڑے اور اگر پہلی صف کے ثواب کو جان لیں تو اس کے لیے قرعہ اندازی کریں۔ (بخاری،721) کیا یہ حدیث درست ہے؟ اس کی اور حوالہ کی تصدیق فرمادیں۔

جواب: واضح رہے کہ سوال میں جس حدیث کے بارے میں پوچھا گیاہے، وہ حدیث بخاری اور مسلم دونوں میں موجود ہے، اور اس حدیث کا صحیح ترجمہ درج ذیل ہے:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ اگر لوگوں کو معلوم ہوجائے کہ اذان کہنے اور نماز پہلی صف میں پڑھنے پر کتنا زیادہ ثواب ملتا ہے، تو وہ (اس ثواب کو حاصل کرنے کے لیے) قرعہ اندازی ہی کا طریقہ کرینگے، اور اگر لوگوں کو معلوم ہوجائے کہ نماز کے لیے جلدی آنے میں کتنا ثواب ملتا ہے، تو وہ اس (ثواب کو حاصل کرنے ) کے لیے ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرینگے، اور اگر لوگوں کو معلوم ہوجائےکہ عشاء اور صبح کی نماز کا کتنا ثواب ملتا ہے، تو وہ سرین کے بل گھسٹتے ہوئے ان دونوں نمازوں کے لیے ضرور حاضر ہوں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

صحیح البخاری: (کتاب الاذان، رقم الحدیث: 615، 200/1، ط: المکتبۃ العصریۃ)
حدثنا عبد الله بن يوسف قال: أخبرنا مالك عن سمي مولى أبي بكر عن أبي صالح عن أبي هريرة أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: ((لو يعلم الناس ما في النداء والصف الأول، ثم لم يجدوا إلا أن يستهموا عليه لاستهموا، ولو يعلمون ما في التهجير لاستبقوا إليه، ولو يعلمون ما في العتمة والصبح لأتوهما ولو حبوا.

صحیح مسلم: (باب تسویۃ الصفوف، رقم الحدیث: 989، 298/2، ط: مکتبة البشری)
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى قَالَ قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ عَنْ سُمَيٍّ مَوْلَى أَبِي بَكْرٍ عَنْ أَبِي صَالِحٍ السَّمَّانِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((لَوْ يَعْلَمُ النَّاسُ مَا فِي النِّدَاءِ وَالصَّفِّ الأَوَّلِ ثُمَّ لَمْ يَجِدُوا إِلاَّ أَنْ يَسْتَهِمُوا عَلَيْهِ لاَسْتَهَمُوا وَلَوْ يَعْلَمُونَ مَا فِي التَّهْجِيرِ لاَسْتَبَقُوا إِلَيْهِ وَلَوْ يَعْلَمُونَ مَا فِي الْعَتَمَةِ وَالصُّبْحِ لأَتَوْهُمَا وَلَوْ حَبْوًا)).

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Namaz aur Saf e Awwal ka sawab haasil karnay kay mutaaliq hadees ki haqeeqat, Saf-e-awwal, hasil karne, ke mutaliq, Research of the hadees regarding reward of prayers and the first row, hadith

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Interpretation and research of Ahadees