عنوان: سورج گرہن میں حاملہ خاتون کا باہر نکلنا(3016-No)

سوال: السلام علیکم، حضرت ! سورج گرہن میں حاملہ عورت کے گھر سے باہر نکلنے کے بارے میں شریعت میں کوئی خاص ہدایت ہے، تو مطلع فرمادیں، ڈاکٹر حضرات اس دوران باہر نکلنے سے منع فرماتے ہیں۔

جواب: رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت طیبہ سے سورج گرہن کے وقت نماز، استغفار، ذکر اور دعا میں مشغول ہونا تو ثابت ہے، مگر سورج گرہن کے وقت حاملہ خواتین کے لیے گھر سے باہر نکلنے سے متعلق کوئی خصوصی احکام و ممانعت ثابت نہیں ہے، لہذا سورج گرہن کے وقت حاملہ خواتین کے لیے گھر سے باہر نکلنے میں شرعاً کوئی ممانعت نہیں ہے، البتہ اگر اطباء اور ڈاکٹروں کی رائے میں احتیاط کرنا ضروری ہو، تو ان کی ھدایات پر عمل کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے، لیکن یہ شریعت کا حکم نہیں ہے، لہذا اس پر بطورِ طبی علاج کے اگر کوئی عمل کرنا چاہے تو اس کی گنجائش ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

صحیح البخاری: (رقم الحدیث: 997، 354/1، ط: دار ابن کثير اليمامة)
إِنَّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ آيَتَانِ مِنْ آيَاتِ ﷲِ لَا يَنْخَسِفَانِ لِمَوْتِ أَحَدٍ وَلَا لِحَيَاتِهِ فَإِذَا رَأَيْتُمْ ذَلِکَ فَادْعُوا ﷲَ وَکَبِّرُوا وَصَلُّوا وَتَصَدَّقُوا ثُمَّ قَالَ يَا أُمَّةَ مُحَمَّدٍ وَﷲِ مَا مِنْ أَحَدٍ أَغْيَرُ مِنَ ﷲِ أَنْ يَزْنِيَ عَبْدُهُ أَوْ تَزْنِيَ أَمَتُهُ يَا أُمَّةَ مُحَمَّدٍ وَﷲِ لَوْ تَعْلَمُونَ مَا أَعْلَمُ لَضَحِکْتُمْ قَلِيلًا وَلبَکَيْتُمْ کَثِيرًا.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 809 Dec 26, 2019
Suraj Grehn mein hamila khatoon ka bahir nikalna, Sooraj Grehan, hamilah, hamla, hamlah, khatun, baaher, baher, Pregnant woman coming out during solar eclipse, going out of a pregnant womand in solar elcipse, can a pregnant woman go out of home in solar eclipse, Is pregnant woman to be shielded in solar eclipse, solar eclipse and pregnancy

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Women's Issues

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.