عنوان: سفید سونا (White gold) پر زکوٰۃ کا حکم(3024-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب !وائٹ گولڈ پر زکوة ہے؟

جواب: واضح رہے کہ سفید سونے (white Gold) کو عام طور پر پلاٹینم (platinum) دھات کے ملانے سے بنایا جاتا ہے، اس کا حکم یہ ہے کہ اگر اس میں سونا غالب ہو، تو یہ سونے کے حکم میں ہوگا اور اس پر زکوۃ واجب ہوگی اور اگر پلاٹینم(platinum) دھات غالب ہو، اور تجارت کے لیے ہو، تو سامان تجارت میں شامل ہونے کی وجہ سے، اس پر زکوۃ واجب ہوگی، البتہ اگر تجارت کے لیے نہیں ہو، تو زکوۃ لازم نہیں ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الموسوعة الفقهية الكويتية: (265/23)
اذا کان الغالب علی الورق المضروب الفضۃ فھو فی حکم الفضۃ فتجب فیہ الزکاۃ کانہ کلہ فضۃ ولا تزکی زکاۃ العروض ولو کان قد اعدھا للتجارۃ۔ ۔ ۔ اما کان الغش غالبا فلا یکون لھا حکم الفضۃ بل حکم العروض فلا زکاۃ فیھا الا ان نواھا للتجارۃ وبلغت نصابا بالقیمۃ فان لم ینوھا للتجارۃ فان کانت بحیث یخلص منھا فضۃ تبلغ نصابا وجبت کاتھا والا فلا۔

موسوعۃ الفقہ الاسلامی: (772/2)
قال الحنفیۃ غالب الفضۃ فضۃ۔ ۔ ۔ وان کان الغالب علیھما الغش فھی فی حکم العروض۔

حاشیۃ الطحطاوی علی مراقی الفلاح: (ص: 391)
ولا زکاۃ فی الجواھر فی اللالی الا ان یتملکھا بنیۃ التجارۃ کسائر العروض ۔ (ولا زکاۃ فی الجواھر واللالی)قال فی الدر: الاصل ان ماعدا الحجرین والسوائم انما یزکی بنیۃ التجارۃ عند العقد ۔ ۔ ۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1222 Dec 27, 2019
Sufaid sona par zakat ka hukm, safaid, sonay, sonasufaid, sona sufaid, Ruling of Zakat on White Gold, Colored Gold, Compulsory Charity, Zakah, Is there zakat on white gold jewellery

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Zakat-o-Sadqat

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.