عنوان: "اللہ تعالی اپنے بندوں سے ستر ماؤں سے زیادہ محبت کرتا ہے" روایت کی تحقیق (3026-No)

سوال: سنا ہے کہ اللہ تعالی اپنے بندوں سے ستر ماؤں سے زیادہ محبت کرتا ہے، کیا یہ حدیث صحیح ہے؟

جواب: یہ بات لوگوں میں کافی حدتک مشہور ہوگئی ہے کہ اللہ تعالی اپنے بندوں سے ستر ماؤں سے زیادہ محبت کرتا ہے۔
لیکن عدد کی تخصیص تلاش کے باوجود کسی بھی حدیث میں نہیں ملی،البتہ اتنی بات ضرور ملتی ہےکہ اللہ تعالی اپنے بندوں پر ماں کی محبت اور رحم دلی سے زیادہ محبت کرنے والا اورماں سے زیادہ مہربان ہے۔
چنانچہ بخاری ومسلم میں روایت ہے:
عن عمر بن الخطاب رضي الله عنه، قدم على النبي صلى الله عليه وسلم سبي، فإذا امراة من السبي قد تحلب ثديها تسقي، إذا وجدت صبيا في السبي اخذته فالصقته ببطنها وارضعته، فقال لنا النبي صلى الله عليه وسلم:" اترون هذه طارحة ولدها في النار" قلنا: لا، وهي تقدر على ان لا تطرحه فقال:" لله ارحم بعباده من هذه بولدها".(صحیح بخاری: حدیث نمبر:5999، صحیح مسلم: حدیث نمبر:6978 )
ترجمہ:
حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ 
نبی کریم ﷺکے پاس کچھ قیدی آئے قیدیوں میں ایک عورت تھی جس کا پستان دودھ سے بھرا ہو تھا اور وہ دوڑ رہی تھی ، اتنے میں ایک بچہ اس کو قیدیوں میں ملا اس نے جھٹ اپنے پیٹ سے لگا لیا اور اس کو دودھ پلانے لگی ۔ ہم سے حضور اکرم ﷺنے فرمایا کہ کیا تم خیال کر سکتے ہو کہ یہ عورت اپنے بچہ کو آگ میں ڈال سکتی ہے؟ ہم نے عرض کیا کہ نہیں، جب تک اس کو قدرت ہوگی یہ اپنے بچہ کو آگ میں نہیں پھینک سکتی ۔ آنحضرت ﷺ نے اس پر فرمایا کہ اللہ اپنے بندوں پر اس سے بھی زیادہ رحم کرنے والا ہے جتنا یہ عورت اپنے بچہ پر مہربان ہو سکتی ہے۔
خلاصہ کلام :
مذکورہ بالا روایت کی روشنی میں یہ کہا جاسکتا ہے کہ اللہ تعالی ماں کی رحمدلی سے زیادہ اپنے بندوں پرمہربان اور رحم دل ہے، مگر عدد مخصوص کرنا "کہ ستر ماؤں سے زیادہ مہربان ہے" صحیح نہیں ہے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 5863 Dec 27, 2019
Kia Allah Taala apnay bandon say sattar maaon say ziadah mohabbat karta hay, Taa'la apne, bandon se, maon, se, ziada, muhabbat, Does Allah loves his servants more than seventy mothers? 70 times more than mothers, Allah loves humans like 70 times more than mothers, Is it true that Allah loves us 70 times more than our mothers

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Interpretation and research of Ahadees

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.