عنوان: زیور کی زکوٰۃ میں کس قیمت کا اعتبار ہوگا؟(3027-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب! اگر کسی خاتون کے پاس سات تولے آٹھ گرام سونے کے علاوہ نقد رقم وغیرہ کا ملکیت میں آنا جانا لگا رہتا ہو، اور انہوں نے اس سونے کی 2010 سے زکوۃ ادا نہ کی ہو، جبکہ یہ سونا اس وقت سے بدستور اُن کے پاس ہے، تو اب وہ اپنی گزشتہ سال کی زکوۃ کس حساب سے ادا کریں گی؟۔۔۔۔۔ ایک سوال یہ ہے کہ کیا ہر سال سونے کے ریٹ میں جو اتار چڑھاؤ آتا رہا اس حساب کو مدِ نظر رکھ کر قیمت فروخت کا اعتبار کیا جائے گا یا پچھلے سالوں کی زکوۃ کے لیے بھی حالیہ سونے کی قیمت فروخت کا اعتبار کیا جائے گا۔۔۔۔ ظاہر ہے کہ حالیہ حساب پر زکوۃ زیادہ بنے گی۔۔۔۔اور پھر یہ کہ ہر سال کا سونے کا ریٹ معلوم کرنا اور پھر اس کی قیمتِ فروخت معلوم کرنا پڑے گی یا اس کا اور کوئی حل بھی ہے؟

جواب: صورت مسؤلہ میں اگر خاتون کے پاس سونے کے زیورات کے علاوہ نقد رقم بھی ہو، اور ان دونوں کی کل مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے برابر یا اس سے زیادہ ہو، تو ایسی صورت میں سال مکمل ہونے پر جس قدر نقدی ملکیت میں ہوگی، اس کو زیورات کے ساتھ ملا کر جتنی مالیت بنتی ہے، اس کے حساب سے ہر سال کی ڈھائی فیصد زکوۃ نکالی جائے گی۔
اگر گزشتہ سالوں کی نقد رقم معلوم نہ ہو، تو اندازہ لگا کر متعین کریں کہ گزشتہ سالوں میں سے ہر سال کتنی رقم تھی، اس کے حساب سے ڈھائی فیصد زکوۃ نکالی جائے گی۔
نیز سونے کی گزشتہ سالوں کی زکوۃ ادا کرنے میں سونے کی موجودہ قیمت فروخت کا اعتبار کیا جائے گا، اور موجودہ قیمت فروخت کے حساب سے ہرسال کی ڈھائی فیصد زکوۃ نکالی جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

بدائع الصنائع: (22/2)
"وإنما له ولاية النقل إلى القيمة يوم الأداء فيعتبر قيمتها يوم الأداء، والصحيح أن هذا مذهب جميع أصحابنا۔

الدر المختار مع رد المحتار: (211/3، ط: زکریا)
وتعتبر القیمۃ یوم الوجوب، وقالا: یوم الأداء … وفي المحیط: یعتبر یوم الأداء بالإجماع، وہو الأصح۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 257 Dec 27, 2019
Zewar ki zakat mein kis qeemat ka aitebar ho ga, hoga, aitabar, aitebaar, aitabaar, keemat, kimat, In Zakat of Jewellery (Gold) which price will be effective, value, on which price glods zakat will be calculated, actual

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Zakat-o-Sadqat

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.