عنوان:
آرٹیفیشل زیورات پہننے کا حکم(3049-No)
سوال:
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته،
مفتی صاحب ! جو لڑکیاں سونے اور چاندی کی انگوٹھیاں نہیں خرید سکتیں تو کیا ایسی لڑکیاں زیب و زینت کے لئے نقلی انگوٹھیاں، نقلی بالیاں اور باقی جیولری پہن سکتیں ہیں؟
جواب: عورتوں کے لئے جس طرح سونے چاندی کے زیورات استعمال کرنا جائز ہے، اسی طرح دوسری دھاتوں مثلاً پیتل، تانبے وغیرہ کے بنے ہوئے زیورات اور آرٹی فیشل(مصنوعی) زیورات کا استعمال بھی جائز ہے، البتہ سونے اورچاندی کے علاوہ دیگر دھاتوں کی انگوٹھی پہننا مکروہ تحریمی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الفتاوی الھندیة: (335/5، ط: دار الفکر)
التختم بالحديد والصفر والنحاس والرصاص مكروه للرجال والنساء جميعا۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی
Artificial Zewrat Pehannay ka hukm, pehnne, Pehnay, Angothi, Necklace, Bracelet, earings, ring, Aurat ka zewar,
Ruling on wearing Aritificial Jewellery, Women wearing artificial jewellery, Is it haram to wear artificial jewellery, Imitation Jewellery, Ring, Necklace, Bracelet, earings, ring