عنوان:
حضرت ابراہیمؑ کے والد کا نام اور ان کا اپنے والد کے لیے مغفرت کی دعا کرنا(3058-No)
سوال:
۱) کیا حضرت ابراہیم علیہ السلام کے والد کا نام" تارخ" بھی تاریخ میں ملتا ہے؟
۲) کیا حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنے والد کی مغفرت کی دعا مانگی ہے؟
جواب: (۱) جی ہاں! حضرت ابراہیم علیہ السلام کے والد کا نام تاریخ اور تفسیر میں "تارخ" بھی ملتا ہے۔
(۲) جی ہاں! حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنے والد کے لیے مغفرت کی دعا فرمائی تھی، مفسرین کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ یہ دعا اس وقت مانگی ہو، جب تک حضرت ابراہیم علیہ السلام کو کافروں کی سفارش اور دعائے مغفرت سے منع نہیں کیا گیا تھا یا اس دعا کا مقصد یہ تھا کہ اللہ تعالی ان کو ایمان کی توفیق دے جس کے بعد مغفرت یقینی ہو، گویا کہ مغفرت مانگ کر ایمان کی توفیق مانگی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
القرآن الکریم: (ابراھیم، الآیۃ: 41)
رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُo
تفسیر القرطبی: (الانعام، الآیۃ: 74، 16/7، ط: دار الکتب العلمیہ)
فقد قال محمد بن اسحاق والكلبي والضحاك: ان ازر ابو ابراهيم عليه السلام وهو تارخ مثل اسرائيل ويعقوب....
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی
Hazrat Ibrahim ka walid kay liey maghfirat ki dua karna, Abraham, Abrahim, Ibraheem, walidah, ke, lie,
Prophet Ibraheem praying for forgiveness of his father, Abraham, Ibrahim, praying for forgiveness for parents