سوال:
بہو کے پاس جو زیورات اسکو سسرال اور میکے کی طرف سے ملتے ہیں اور اسکی ملکیت میں بھی ہوں ، تو اس زیور پر زکوۃ بہو پر واجب ہوگی یا شوھر زکوۃ ادا کرے گا، جبکہ بہو صاحب نصاب بھی ہے؟
جواب: اگر ان زیورات کی مالک لڑکی ہے اور زیورات نصاب کے برابر یا اس سے زیادہ ہیں، تو سال گزرنے کے بعد ان زیورات کی زکوۃ لڑکی کے ذمہ فرض ہوگی، اب چاہے وہ خود ادا کرے یا اس کی طرف سے اس کی اجازت سے شوہر ادا کرے، دونوں صورتوں میں زکوۃ ادا ہوجائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار: (کتاب الزکوۃ، 259/2، ط: سعید)
وسببہ ای سبب افتراضھا ملک نصاب حولی نسبۃ للحول لحولانہ علیہ۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی