عنوان: قسطوں پر خریدی گئی چیز کی "قسط شارٹ" ہونے کی صورت میں جرمانے کا حکم (3074-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب ! قسطوں پر کسی چیز کا اس شرط پر بیچنا کہ اگر کسی مہینے قسط کی ادائیگی نہ ہو پائے، تو اس پر جرمانہ ادا کرنا پڑےگا، درست ہے؟ اور اس جرمانہ کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

جواب: واضح رہے کہ قسطوں پر خریدی گئی چیز کی "قسط شارٹ" ہونے پر جرمانہ سود کے زمرے میں آتا ہے، اس شرط کے لگانے سے یہ معاملہ سودی بن جاتا ہے، لہذا اس سے اجتناب کرنا چاہیے۔
تاہم قسطوں پر کسی چیز کی خریدوفروخت چند شرائط کے ساتھ جائز ہے، جو کہ مندرجہ ذیل ہیں:
١- اس چیز کی مجموعی قیمت باہمی رضامندی سے طے کرلی جائے، چاہے یہ قیمت نقد کے مقابلے میں زیادہ ہی کیوں نہ ہو۔
٢- قیمت کی وصولی کے لیے ماہانہ قسط کی مقدار اور تاریخ ادائیگی آپس میں مقرر کرلی جائے ۔
٣- کسی قسط کی گاہک کی طرف سے وصولی میں تاخیر یا کم ادا کرنے کی صورت میں اصل قیمت میں بطور جرمانہ اضافہ کرنے کی شرط نہ لگائی گئی ہو ۔
ان شرائط کی پابندی کے ساتھ کسی بھی چیز کی قسطوں پر خریدوفروخت جائز ہے، ان میں سے کوئی شرط چھوٹ جائے تو یہ خریدوفروخت جائز نہیں ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

سنن الترمذي: (كتاب البيوع، رقم الحديث: 1331، 533/3، ط: بيروت)
(تحت حدیث أبي هريرة رضي الله عنه: " نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن بيعتين في بيعة".)
"وقد فَسَّر بعض أہل العلم قالوا بیعتین في بیعة أن یقول: أبیعُک ہذا الثوب بنقد بعشرة وبنسیئة بعشرین، ولا یفارقہ علی أحد البیعتین فإذا فارقہ علی أحدہما، فلا بأس إذا کانت العقدة علی أحد منہما"․

المبسوط للسرخسی: (13/8، ط: دار المعرفة)
"وإذا عقد العقد علی أنہ إلی أجل کذا بکذا وبالنقد بکذا، فہو فاسد،وہذا إذا افترقا علی ہذا، فإن کان یتراضیان بینہما ولم یتفرقا، حتی قاطَعہ علی ثمن معلوم، وأتما العقد علیہ جاز".

مجمع الأنہر في شرح ملتقی الأبحر: (78/2)

المجلة: (رقم المادة: 225)
"البیعُ مع تأجیل الثمن وتقسیطہ صحیح".

بحوث فی قضایا فقہیة معاصرة: (12/1، ط: مكتبة دار العلوم كراتشي)
"أما الأئمة الأربعة وجمہور الفقہاء والمحدثین فقد أجازوا البیع الموٴجل بأکثر من سعر النقد بشرط أن یبتّ العاقدان بأنہ بیع موٴجل بأجل معلوم بثمن متفق علیہ عند العقد".

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 343 Jan 02, 2020
Qiston par khareedi gae cheez ki Qist short honay ki soorat mein jurmanay ka hukm, kiston, peh, kharedi, chez, ki, qist, shart, hone, surat, Penalty in case of "short installment" of the item purchased in installments

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Loan, Interest, Gambling & Insurance

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.