عنوان: حکومت کی طرف سے پابندی کے باوجود مہنگی سی این جی فروخت کرنا(3078-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب ! آج کل گیس کی کمی کی وجہ سے حکومت نے سی این جی پمپ کو بند رکھنے کے احکامات دیئے ہوئے ہیں، لیکن پھر بھی کراچی میں کچھ پمپ والے زیادہ پیسے لے کر جاننے والوں کو چوری چھپے سی این جی فراہم کر دیتے ہیں، پمپ والوں کا اس طرح سی این جی فراہم کرنا اور اسی طرح زیادہ پیسے دے کر لوگوں کا اپنی گاڑیوں میں سی این جی ڈلوانا کیسا ہے؟ اور اس طرح سی این جی ڈلوا کر اگر کوئی شخص ٹیکسی یا رکشہ وغیرہ چلاتا ہے، تو اس کی آمدنی حلال ہوگی یا حرام؟

جواب: واضح رہے کہ اصولی طور پر ہر شخص کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنی مملوکہ چیز کو جس قدر قیمت پر چاہے فروخت کرے، لیکن اگر حکومت اپنی عوام کے مفاد کی خاطر کسی امر مباح پر پابندی عائد کردے، تو ملک کے باشندوں پر قانونا وشرعا اس حکم کی پاسداری کرنا لازم ہوتا ہے۔
اس تفصیل کے بعد مذکورہ سوال میں سی این جی والوں کا حکومتی فیصلہ کے خلاف قیمت بڑھا کر سی این جی فروخت کرنے کو "بلیک کرنا" کہا جاتا ہے، شرعا یہ صحیح نہیں ہے، تاہم اگر جھوٹ اور دھوکا نہ ہو، تو اس سے حاصل شدہ نفع اگرچہ حلال ہے، لیکن شریعت کی نظر میں اس طرح کے قانون کی خلاف ورزی کرنا پسندیدہ نہیں ہے، کیونکہ اس میں حکومت کے ساتھ عہد شکنی پائی جاتی ہے، اور اس طرح قانون کی خلاف ورزی کرنے سے اپنی عزت اور مال کو خطرے میں ڈالنا ہے، جو کسی طرح سے دانشمندی نہیں ہے، اس لیے اس سے بچنا چاہیے۔
نیز یہی حکم ان سی این جی پمپ سے رکشہ، ٹیکسی والوں کا بلیک میں مہنگی سی این جی بھروا کر اس سے نفع کمانے کا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

شرح المجلۃ للاتاسي: (رقم الحدیث: 1192)
کل یتصرف في ملکہ کیف شاء؛ لأن کون الشيء ملکا لرجل یقتضی أن یکون مطلقا في التصرف فیہ کیف ما شاء۔

تکملہ فتح الملہم: (323/5)
المسلم یجب علیہ ان یطیع امیرہ فی الامور المباحہ فان امر الامیر بفعل مباح وجبت مباشرتہ وان نھی عن امر مباح حرم ارتکابہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ومن ھنا صرح الفقہاء بان طاعہ الامام فیما لیس بمعصیۃ واجبہ۔۔۔۔الخ۔

رد المحتار: (مطلب تجب طاعۃ الإمام فیما لیس بمعصیۃ، 172/2، ط: کراتشی)
قال فی المعراج: لأن طاعۃ الإمام فیما لیس بمعصیۃ واجبۃ۔

و فیہ ایضاً: (167/5)
(قولہ یعزر) لأن طاعۃ امر السلطان بمباح واجبۃ۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 392 Jan 02, 2020
Hukumat ki taraf say paabandi kay bawajood mehangi cng farokht karna, hakumat, tarf, se, pabandi, ke, bawjood, mehngi, Despite restriction from governament selling cng at a higher rate, Selling expensive cng despite governament ban, government

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Business & Financial

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.