عنوان:
اخبار میں کام کرنے والے کا بغیر پیسوں کے ملا ہوا اخبار فروخت کرنا(3084-No)
سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! مسئلہ یہ پوچھنا تھا کہ جو لوگ پریس میں اخبارات وغیرہ کا کام کرتے ہیں، انہیں بعض اوقات کچھ اخبار مفت میں دے دیئے جاتے ہیں، کیا وہ ان اخبار کو آگے بیچ سکتے ہیں؟
جواب: واضح رہے کہ مذکورہ اخبارات اگر ان کو ملکیتاً دیے جاتے ہیں، تو ان کو بیچنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
شرح المجلۃ: (المادۃ: 1192)
کل یتصرف فی ملکہ کیف شاء۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی
Akhbaar mein kaam karnay walay ka baghair paison kay mila hua akhbaar farokht karna, Akbar, kam, karne, wale,
A worker of news paper selling newspaper received without payment, Can a person who works in press or news agency sell the newspaper he got without any payment, received