عنوان: زکوۃ کا حساب قمری مہینے کے اعتبار سے ہوگا(3090-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب! زکوۃ میں سال گزرنے کا حساب کس اعتبار سے ہوگا؟ چاند کے حساب سے، یا پھر انگریزی حساب سے؟ براہ کرم رہنمائی فرما دیں۔

جواب: واضح رہے کہ زکوۃ قمری سال کے اعتبار سے دی جائے گی، نہ کہ شمسی سال کے اعتبار سے، یعنی جس تاریخ کو کسی شخص کے پاس نصاب کے بقدر مال آجائے، اس تاریخ کے حساب سے پورا سال گزرنے کے بعد جتنی رقم اس کی ملکیت میں ہوگی، اس پر زکوٰۃ واجب ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار: (باب زکاۃ المال، 233/3، ط: زکریا)
وشرط کمال النصاب فی طرفي الحول فی الابتداء للانعقاد وفی الانتہاء للوجوب فلا یضر نقصانہ بینہا۔

الفتاویٰ التاتارخانیۃ: (181/3، ط: زکریا)

الفتاوی الھندیہ: (کتاب الزکاۃ، 175/1، ط: مکتبۃ زکریا قدیم)
ومنہا أي شروط وجوب الزکاۃ حولان الحول علی المال العبرۃ في الزکاۃ للحول القمري وإذا کان النصاب کاملاً في طرفي الحول فنقصانہ فیما بین ذلک لا یسقط الزکاۃ۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 975 Jan 03, 2020
Zakat ka hisab qamri maheenay kay aitebaar say ho ga, hesab, mahenay, mahinay, ke, aitebar, Zakat will be calculated according to the lunar month, Zakat is with reference to lunar calendar

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Zakat-o-Sadqat

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.