سوال:
مفتی صاحب! کیا وقف شدہ قبرستان میں جنازہ پڑھنے کے لیے آنے والوں کے لیے بیت الخلاء کی تعمیر کرنا جائز ہے؟
جواب: قبرستان کے لیے زمین وقف کرنے والوں کی غرض کی رعایت رکھتے ہوئے قبرستان اور اس کے مصالح میں ہی استعمال کرنا ضروری ہے، بیت الخلاء قبرستان کے مصالح میں داخل نہیں ہے، اس لیے قبرستان کی زمین پر بیت الخلاء تعمیر کرنا درست نہیں ہے، نیز جنازہ بھی عام طور پر قبرستانوں میں نہیں ہوتا، بلکہ جنازہ گاہ عام طور پر قبرستان سے الگ ہی ہوتا ہے، اس جہت سے بھی قبرستان میں بیت الخلاء کی تعمیر کی کوئی ضرورت معلوم نہیں ہوتی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
رد المحتار: (445/4، ط: دار الفكر)
«مراعاة غرض الواقفين واجبة والعرف يصلح مخصصا»
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی