عنوان:
عمر کم لکھوا کر نوکری کی تنخواہ وصول کرنا(3125-No)
سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! ہمارے ہاں لوگ اپنے بچوں کی عمر کم لکھواتے ہیں، تاکہ آگے چل کر آسانی ہوجائے، اور ریٹائر ہونے کی عمر میں دو یا تین سال کا اضافہ ہو جائے، پوچھنا یہ ہے کہ کیا اس اضافے سے جو نوکری کر رہا ہے، اس سے حاصل ہونے والی تنخواہ جائز ہے یا ناجائز؟
جواب: صورت مسؤلہ میں غلط بیانی کرکے عمر کم لکھوانا جھوٹ اور دھوکہ کے زمرے میں شامل ہے، جس کا گناہ ہو گا، البتہ اس نوکری سے ملنے والی تنخواہ حلال ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
سنن الترمذی: (245/1)
قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: من غشنا فلیس منا۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی
Umar kam likhwa kar naukri ki tankhuwah wusool karna, kum, lekhwa, keh, nokri, tankhwaah, wasool, wusul, kerna,
Receiving pay of a job by showing lesser age, under age, writing less age in documents