عنوان: کیا زکوۃ کیلئے الگ کی گئی رقم پر زکوۃ واجب ہے؟(3127-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب! اگر کوئی شخص اپنے مال کی زکوۃ نکالے، لیکن اس رقم کو کسی وجہ سے کسی مستحق کو نہ دے سکے، بلکہ اس کے پاس ہی پورا سال پڑی رہے، تو کیا سال گزرنے کے بعد اس زکوٰۃ کیلئے نکالی گئی رقم پر بھی زکوۃ واجب ہوگی؟

جواب: واضح رہے کہ زکوۃ کے لیے نکالی گئی رقم پر زکوٰۃ واجب نہیں ہے، اگرچہ اس پر سال گزر جائے، لہذا اس رقم کو زکوۃ میں ادا کردے، اس کے بعد جو باقی رقم بچے، اس کی زکوٰۃ ادا کرے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار: (کتاب الزکوٰۃ، 270/2)
وشرط صحۃ ادائھا نیۃ مقارنۃ لہ (الی قولہ) او مقارنۃ بعزل ماوجب کلہ او بعضہ ولا یخرج عن العھدۃ بالعزل بل بالاداء للفقراء ۔

بدائع الصنائع: (کتاب الزکاۃ، 86/2، ط: زکریا)
إذا کان لرجل مائتا درہم أو عشرون مثقال ذہب، فلم یؤد زکاتہ سنتین یزکی السنۃ الأولیٰ ولیس علیہ للسنۃ الثانیۃ شئ عند أصحابنا الثلاثۃ وعند زفر: یؤدي زکاۃ سنتین الخ۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 182 Jan 04, 2020
Kia zakat kay liey alag ki gai raqam par zakat wajib hay? ke, liay, rakam, per, he, Is Zakat obligatory on the money set aside for Zakat?, compulsory, Zakat on money kept separately for Zakat

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Zakat-o-Sadqat

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.