عنوان: چھ چھ تولہ سونا اپنی چھوٹی بچیوں کے نام کردینے سے کیا اس پر زکوٰۃ لازم ہوگی؟(3159-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب! اگر کوئی شخص اپنی چھوٹی بچیوں کے نام چھ چھ تولہ سونا کر دے، تاکہ جب وہ بڑی ہوں، تو ان کی شادی وغیرہ میں ان کے کام آ سکے، تو اس صورت میں زکوۃ کا کیا حکم ہوگا؟ اور زکوۃ کس پر لازم ہوگی؟

جواب: واضح رہے کہ زیور بچیوں کے نام کرنے سے وہ اس کی مالک بن گئیں، اس لیے باپ کے ذمے اس کی زکوۃ واجب نہیں ہے، اور اگر بچیاں نابالغ ہیں، تو ان کے ذمہ بھی زکوٰۃ واجب نہیں، جب تک وہ بالغ نہ ہو جائیں، البتہ جو لڑکی بالغ ہو، اور اس کے پاس مذکورہ مالیت کے زیور کے علاوہ کچھ نقد روپیہ پیسہ بھی ہو، جس کی مجموعی قیمت ساڑھے باون تولہ چاندی یا اس سے زیادہ ہو، اور اس پر سال گزر جائے، تو اس لڑکی پر زکوۃ لازم ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار مع رد المحتار: (کتاب الزکوٰۃ، 258/2)
و شرط افتراضھما عقل وبلوغ واسلام ،
( قولہ عقل وبلوغ ) فلا تجب علی مجنون وصبی لانھا عبادۃ محضۃ ولیسا مخاطبین بھا۔

الجوھرۃ النیرۃ: (کتاب زکاۃ العروض، 153/1- 151، ط: دار الکتاب دیوبند)
وتضم قیمۃ العروض إلی الذہب والفضۃ وکذا یضم بعضہا إلیٰ بعض وإن اختلف أجناسہا( قولہ) وکذلک الذہب والفضۃ بالقیمۃ حتی یتم النصاب عند أبی حنیفہؒ کماإذا کان معہ مائۃ درہم وخمسۃ مثاقیل قیمتہا مائۃ درہم فعلیہ الزکوٰۃ عند أبی حنیفۃ ؒ الخ۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 191 Jan 04, 2020
Chay Chay Tola sona apni choti bacchion kay naam kar dainay say kia us par zakat lazim ho ge, Che Che, Tolah, chooti, betion, daine, se, By giving six tolas of gold to each youn daughter, is Zakat still valid on it, Is it obligatory to pay Zakat on six tolas of gold in the name of one's young daughters? Gold distributed amongst daughter to avoid Zakat

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Zakat-o-Sadqat

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.