عنوان: محتاج بہنوئی کو زکوۃ دینا جبکہ وہ سید ہو(3174-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب! میری بہن کی شادی ایک سید خاندان میں ہوئی ہے، جبکہ وہ لوگ کافی محتاج ہیں، اور ان کی مالی حالت اچھی نہیں، تو کیا میں اپنی زکوۃ کے پیسوں سے اپنے بہن بہنوئی کی مدد کر سکتا ہوں؟

جواب: واضح رہے کہ آپ زکوۃ کے پیسے اپنی بہن کو دے سکتے ہیں، کیونکہ وہ سید نہیں ہیں، لیکن بہنوئی اور ان کی اولاد کو نہیں دے سکتے، کیونکہ وہ سید ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الفتاوی الھندیہ: (190/1)
والأفضل في الزکاۃ والفطر والنذور الصرف أولا إلی الإخوۃ والأخوات، ثم إلی أولادہم۔

و فیھا ایضاً: (189/1)
ولا یدفع إلی بني ہاشم وہم آل علي وآل عباس وآل جعفر وآل عقیل وآل الحارث بن عبد المطلب۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 550 Jan 04, 2020
Mohtaaj behnoi ko zakat dena jabkeh woh sayyad ho, daina, syed, sayyid, syed ko zakat dena jaiz hai?, Syed khandan, Pay Zakat to a needy brother-in-law while he is a Sayyid, Paying zakat to sayyed, syed

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Zakat-o-Sadqat

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.