عنوان: حالت احرام میں خوشبو اور مہندی لگانا(3183-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب ! کیا عمرہ کرنے والا مہندی یا خوشبو لگا سکتا ہے؟

جواب: حالت احرام میں خوشبو اور مہندی لگاناجائز نہیں ہے، لہذا اگر حالت احرام میں محرم کے منہ یا ہاتھ پر خوشبو لگ گئی تو زیادہ خوشبو لگنے کی صورت میں دم لازم آئے گا اور معمولی خوشبو لگنے کی صورت میں دم تو لازم نہیں آئے گا، البتہ صدقہ فطر  (یعنی پونے دو کلو گندم یا اس کی قیمت) کے برابر صدقہ کرنا واجب ہوگا۔
اور خوشبو کے زیادہ اور کم ہونے کی مقدار کے بارے میں مختلف اقوال ہیں، بعض فقہاء نے کثرت کی حد بڑے عضو کو قرار دیا ہے، یعنی اعضائے جسم میں سے بڑے عضو پر مکمل طورپر خوشبو لگ جائے۔  اور بعض فقہاء نے ایک چوتھائی عضو کو  کثرت کی حد قرار دیا ہے ، جب کہ بعض فقہاء نے کہا ہے کہ اگر لوگ اسے زیادہ سمجھیں تو وہ کثیر ہے ورنہ قلیل ۔
مذکورہ اقوال میں  تطبیق یہ ہے کہ اگر خوشبو  کی مقدار کم ہو اور مکمل عضو پر لگالی جائے تو بھی دم واجب ہوگا، اور کامل عضو پر نہیں لگائی تو دم واجب نہیں ہوگا، صدقہ لازم ہوگا۔ گویاخوشبو کی مقدار کم ہو تو کامل عضو کا اعتبار ہوگا۔ اور اگر  خوشبو زیادہ ہے تو ایک چوتھائی عضو کا اعتبار ہے، یعنی اس صورت میں ایک چوتھائی عضو پر خوشبو لگانے سے دم لازم آئے گا اور اس سے کم میں صدقہ لازم آئے گا۔
واضح رہے کہ احرام سے پہلے یا احرام سے نکلنے کے بعد خوشبو یا مہندی لگانا جائز ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

المبسوط للسرخسی: (125/4، ط: دار المعرفة)
(قال): وإن خضبت المحرمة بالحناء يدها فعليها دم لما روي «أن النبي - صلى الله عليه وسلم - نهى المعتدة أن تختضب بالحناء، وقال: الحناء طيب»، ولأن له رائحة مستلذة، وإن لم تكن زكية.

غنیة الناسک: (ص: 245، ط: ادارة القرآن کراتشی)
فإن طیب عضوا کبیرا کاملا من أعضائہ فما زاد کالرأس والوجہ واللحیۃ والفم والساق والفخذ والعضد والید والکف ونحو ذلک ، فعلیہ دم وإن غسلہ من ساعتہ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 3712 Jan 06, 2020
Haalat e Ehraam mein khusboo aur mehandi lagana, Ihraam, Ahraam, main, khushbu, mehndi, halat, Applying perfume and henna in Ihram, state of ehram, Using scent

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Hajj (Pilgrimage) & Umrah

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.