عنوان: امامت کا زیادہ مستحق کون ہے؟(3186-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب ! قرآن و حدیث کی روشنی میں امامت کا سب سے زیادہ حقدار کون ہے؟

جواب: واضح رہے کہ جو شخص اعلم بالسنۃ ہو (یعنی نماز کے مسائل اچھی طرح جانتا ہو کہ صحت نماز کیلئے کیا کیا چیزیں ضروری ہیں، اور کن چیزوں سے نماز فاسد ہوجاتی ہے وغیرہ) نماز میں جس قدر قرات کرنا مسنون ہے، اتنی مقدار اسے یاد ہو، بظاھر متقی اور پرہیزگار ہو، کبیرہ گناہوں سے اجتناب کرتا ہو، ایسا شخص امامت کا سب سے زیادہ مستحق ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

سنن الترمذی: (55/1)
عن اوس بن ضمعج قال سمعت ابا مسعود الانصاری رضی اللہ عنہ یقول قال رسول اﷲ ﷺ یؤم القوم اقرؤھم لکتاب اﷲ فان کانوا فی القراء ۃ سواء فاعلمھم بالسنۃ فان کانوا فی السنۃ سواء فاقدمھم ھجرۃ فان کانوا فی الھجرۃ سواء فاکثرھم سنا ولا یؤم الرجل فی سلطانہ ولا یجلس علی تکرمتہ فی بیتہ الا باذنہ۔

الفتاوی الھندیۃ: (73/1)
الاولی بالامامۃ اعلمھم باحکام الصلاۃ ھکذا فی المضمرات وھو الظاھر ھکذا فی البحر الرائق ھذا اذا علم من القراء ۃ قدرما تقوم بہ سنۃ القراء ۃ ھکذا فی التبیین ولم یطعن فی دینہ کذا فی الکفایۃ وھکذا فی النھایۃ ویجتنب الفواحش الظاھرۃ وان کان غیرہ اورع منہ کذا فی المحیط وھکذا فی الزاھدی وان کان متبحرا فی علم الصلاۃ لکن لم یکن لہ حظ فی غیرہ من العلوم فھوا ولی کذا فی الخلاصۃ۔

الدر المختار مع رد المحتار: (557/1)
(والاحق بالامامۃ)… (الاعلم باحکام الصلاۃ) فقط صحۃ وفسادا بشرط اجتنابہ للفواحش الظاھرۃ وحفظہ قدر فرض(قولہ باحکام الصلاۃ فقط) ای وان کان غیر متبحر فی بقیۃ العلوم وھو اولی من المتبحر کذا فی زاد الفقیر عن شرح الارشاد (قولہ بشرط اجتنابہ الخ) کذا فی الداریۃ عن المجتبی وعبارۃ الکافی وغیرہ: الاعلم بالسنۃ اولی الا ان یطعن علیہ فی دینہ لان الناس لا یرغبون فی الاقتداء بہ… وفی (ص۵۵۹) (ولو ام قوما وھم لہ کارھون، ان) الکراھۃ (لفساد فیہ اولانھم احق بالامامۃ منہ کرہ) لہ ذلک تحریما لحدیث ابی داؤد ’’لایقبل اﷲ صلاۃ من تقدم قوما وھم لہ کارھون (وان ھو احق لا) والکراھۃ علیھم۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1636 Jan 06, 2020
Imamat ka ziadah mustahiq kaun hay?, Imam kaun bane ga, he, Masla-e-Imamat, Who is more deserving of leading prayers?, who deserves to be Imam

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.