سوال:
مفتی صاحب ! انٹرنیٹ کیبل کنکشن کی کمائی جائز ہے یا نہیں؟
جواب: انٹرنیٹ کیبل کا کاروبار کرنے کی گنجائش ہے، اس لیے کہ انٹرنیٹ اصلاً صحیح مقاصد میں استعمال ہونے کے لیے بنایا گیا ہے، لہذا کنکشن لے کر جو غلط استعمال کرے گا، اس کے گناہ کا ذمہ دار استعمال کرنے والا خود ہی ہوگا، البتہ جس شخص کے بارے میں پختہ یقین ہو کہ وہ غلط استعمال کرے گا، ایسے شخص کو کنکشن دینا صحیح نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
القرآن الکریم: (المائدہ، الایہ: 2)
ولا تعاونوا علی الاثم و العدوان....الخ
الاشباہ و النظائر: (ص: 502، جدید، شرح الحموي: 404)
إذا اجتمع المباشر والمتسبب أضیف الحکم إلی المباشر۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی