عنوان: دوسری مرتبہ فرض پڑھانے والے کے پیچھے فرض نماز پڑھنا(3206-No)

سوال: مفتی صاحب ! اگر امام صاحب نے ایک مرتبہ فرض نماز پڑھنے کے بعد دوبارہ وہی فرض نماز دوسرے مقتدیوں کو پڑھادی تو اس صورت میں جن مقتدیوں نے دوسری مرتبہ میں امام کی اقتدا کی ہو تو ان کی نماز ہوجائے گی؟

جواب: صورت مسؤلہ میں چونکہ امام کی نماز مکمل ہوگئی تھی، اس لئے امام کا دوبارہ اسی نماز کو پڑھانا نفل شمار کیا جائے گا، کیونکہ نفل پڑھنے والے کے پیچھے فرض پڑھنے والوں کی اقتدا درست نہیں ہے، لہذا اگر انہوں نے اسی امام کے پیچھے وہ فرض ادا کیے ہیں، تو وہ فرض اب بھی ان کی ذمہ واجب الاعادہ ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الفقہ الاسلامی و ادلتہ: (203/2)
فقال الحنفیۃ: الإتحاد أن یمکنہ (أي المقتدي) الدخول في صلاۃ بنیۃ صلاۃ الإمام فتکون صلاۃ الإمام متضمنۃ لصلاۃ المقتدي فلا یصلي المفترض خلف المتنفل … ولا من یصلي فرضا آخر؛ لأن الإقتداء شرکۃ وموافقۃ، فلا بد من الإتحاد سببا وفعلا ووصفا؛ لأن الإقتداء بناء التحریمۃ علی التحریمۃ کما بینا أي أن الإتحاد في الفرضیۃ ونوع الفرضیۃ۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 813 Jan 08, 2020
Nafal (Naft) parhnay walay kay peechay farz namaz parhna, parhne, padhne, wale, ke, peeche, pichay, Performing obligatory prayers (Farz Namaz Salah) behing the one who is reading nafl (nafal) (Nfl)

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.