عنوان: چیل، کوا اور موذی جانور مارنے کے متعلق حدیث کی وضاحت(3208-No)

سوال: خمس من الدواب کلھن فاسق یقتلھن فی الحرم: الغراب والحداۃ والعقرب والفارۃ والکلب العقور۔ کیا یہ حدیث صحیح ہے اور کیا جہاں بھی یہ جانور ملیں تو ان کو مارنا ضروری ہے؟

جواب: عن عائشۃ رضی اللہ عنہا: ان رسول اللہ ﷺ قال : خمس من الدواب، کلھن فاسق، یقتلھن فی الحرم: الغراب والحداۃ والعقرب والفارۃ والکلب العقور۔
(رقم الحدیث 1829، باب ما یقتل المحرم من الدواب، ج1، ص451، دارالکتب العلمیۃ)
ترجمہ:
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا پانچ جانور ایسے ہیں، جو سب کے سب موذی ہیں اور انہیں حرم میں بھی مارا جا سکتا ہے: کوا، چیل، بچھو، چوہا اور کاٹنے والا کتا۔
تشریح:
اس حدیث شریف کا مطلب یہ ہے کہ وہ حشرات الارض جو موذی ہوتے ہیں اور انسانوں کے لیے تکلیف اور نقصان کا باعث بنتے ہیں، انہیں مارنے میں کوئی حرج نہیں ہے، اس سے یہ نہیں سمجھنا چاہیے کہ ان کا مارنا ضروری اور واجب ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

صحیح البخاری: (باب ما یقتل المحرم من الدواب، رقم الحدیث: 1829، 451/1، ط: دار الکتب العلمیۃ)
عن عائشۃ رضی اللہ عنہا: ان رسول اللہ ﷺ قال : خمس من الدواب، کلھن فاسق، یقتلھن فی الحرم: الغراب والحداۃ والعقرب والفارۃ والکلب العقور۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 2749 Jan 09, 2020
Chappal Kawwa aur Moozi Janwar maarnay kay mutaliq Hadees ki Wazahat, Chapal, Kawa, Muzi, marnay, marne, ke, mutaaliq, hadith, Explanation of narration (Hadith) about killing eagles, crows and predators, wild animals

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Interpretation and research of Ahadees

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.