resize-left-dar mid-dar right-dar

عنوان: غیر معیاری یا ہلکے معیار (Low Quality) کی میڈیسن (Medicine) بیچنے کا حکم (32188-No)

سوال: میرا سوال یہ ہے کہ ہمارے شہر میں میڈیکل اسٹور پر ہلکی کوالٹی (Low Quality) کی نزلہ، زکام، بخار اور درد وغیرہ کی میڈیسن بیچی جاتی ہیں، جن سے مریض ٹھیک ہوتے ہیں مگر ٹھیک ہونے میں ٹائم لگتا ہے اور ان میں پرافٹ زیادہ ہوتا ہے تو اسٹور والے تقریباً یہی بیچتے ہیں تو کیا ان لو کوالٹی میڈیسن کا بیچنا حلال ہے یا نہیں؟

جواب: اگر وہ دوا (Medicine) جعلی، غیر معیاری یا مُضرّ صحت ہو تو اس کو بیچنا جائز نہیں ہے۔
تاہم اگر دوا درست اور معیاری ہے، اور کسی طرح کی جعل سازی پر مشتمل نہیں ہے تو اس کو بیچنا جائز ہے، اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

المعجم الأوسط للطبراني: (5/ 238، رقم الحديث: 5193، ط: دار الحرمين، القاهرة)
حدثنا محمد بن عبدوس بن كامل قال: نا حيان بن بشر القاضي قال: نا محمد بن سلمة، عن محمد بن إسحاق، عن محمد بن يحيى بن حبان، عن عمه، واسع بن حبان، عن جابر بن عبد الله قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «لا ضرر، ‌لا ‌ضرار في الإسلام»
لم يرو هذا الحديث عن محمد بن يحيى بن حبان إلا ابن إسحاق، تفرد به: محمد بن سلمة".

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Business & Financial