عنوان: نقدی نہ ہونے پر زیور بیچ کر زکوۃ دی جائے(3222-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب! ایک عورت جس کے پاس قابل زکوۃ زیور ہو، لیکن اس کی اپنی کوئی آمدنی نہ ہو، نہ اس کے پاس کوئی نقدی روپیہ پیسہ ہو، بلکہ اولاد کی کمائی پر سارا گزر اوقات ہو، تو اس صورت میں اس زیور کی زکوۃ واجب ہوگی یا نہیں؟

جواب: صورت مسؤلہ میں اگر زیور نصاب کی مالیت کو پہنچتا ہے، تو زکوۃ واجب ہوگی، اور نقدی نہ ہونے کی صورت میں زیور بیچ کر زکوۃ دینی چاہیے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

احکام القرآن: (107/3)
لم یختلفوا ان الحلی اذا کان فی ملک الرجل تجب فیہ الزکٰوۃ فکذٰلک اذا کان فی ملک المرأۃ کالدراہم والدنانیر وایضًا لا یختلف حکم الرجل والمرأۃ فیما یلزمہما من الزکٰوۃ فوجب ان لا یختلفا فی الحلی

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 417 Jan 10, 2020
Naqdi na hoonay par zewar bech kar zakat di jae, sona bechna, Zakat should be paid by selling jewelery when there is no cash, When no cash is held one should sell gold to pay zakat

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Zakat-o-Sadqat

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.