resize-left-dar mid-dar right-dar

عنوان: نیشنل بینک کے فنڈ مینیجمینٹ (fund Management) اور پینشن فنڈ (Pension fund) کا حکم (32223-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب! این بی پی (NBP) فنڈ مینیجمینٹ اور پینشن فنڈ کی اسلامی پراڈکٹس کے بارے میں راہنمائی درکار ہے، کیا ہم انہیں استعمال کرسکتے ہیں؟

جواب: واضح رہے کہ مروّجہ سودی بینکاری کے متبادل کے طور پر مستند علماء کرام نے شرعی اصولوں کے مطابق غیر سودی بینکاری کا نظام تجویز کیا ہے، لہذا جو غیر سودی بینک یا سودی بینک کی اسلامک ونڈو مستند علماء کرام کی زیرنگرانی شرعی اصولوں کے مطابق کام کرتی ہو تو اس کے ساتھ معاملہ کرنے کی گنجائش ہے۔
جہاں تک اس بات کا تعلق ہے کہ کون سا بینک شرعی اصولوں کے مطابق اپنے معاملات سر انجام دے رہا ہے اور کون سا نہیں؟ اس سلسلے میں متعلّقہ بینک کے شریعہ بورڈ کے علماء کرام سے رجوع کرنا بہتر ہے، جس بینک کے شریعہ بورڈ میں مستند علماء کرام موجود ہوں، اور وہ حضرات سارے شرعی معاملات کی نگرانی کرتے ہوں تو آپ ان کے فتوی اور تحقیق پر اعتماد کرتے ہوئے اس بینک کے ساتھ کوئی جائز معاملہ کرسکتے ہیں۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی


Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Loan, Interest, Gambling & Insurance