سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! یونیورسٹی میں خواتین ٹیچر (Miss) بھی پڑھاتی ہیں اور دورانِ لیکچر اُن پر مستقل نظر پڑتی ہے تو کیا خواتین اُستاد بھی پردے کے حکم میں آتی ہیں اور اگر آتی ہیں تو ان سے پردہ کس طرح کریں؟
جواب: شرعاً خواتین ٹیچرزبھی پردہ کے حکم میں شامل ہیں، اگر وہ پردہ نہ کریں تو طالب علم کو چاہیے کہ اپنی نظروں کو جھکا کر رکھے، بلا ضرورت بات چیت یا بے تکلفی سے بچے، اور جہاں ممکن ہو، وہاں خواتین اُساتذہ کے بجائے مرد اُساتذہ کے لیکچر منتخب کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
القرآن الكريم: (النور، الآيتان: ٣٠-٣١)
﴿ قُلْ لِلْمُؤْمِنِينَ يَغُضُّوا مِنْ أَبْصَارِهِمْ وَيَحْفَظُوا فُرُوجَهُمْ ۚ ذَٰلِكَ أَزْكَىٰ لَهُمْ ۗ إِنَّ اللَّهَ خَبِيرٌ بِمَا يَصْنَعُونَ ● وَقُلْ لِلْمُؤْمِنَاتِ يَغْضُضْنَ مِنْ أَبْصَارِهِنَّ وَيَحْفَظْنَ فُرُوجَهُنَّ وَلَا يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ إِلَّا مَا ظَهَرَ مِنْهَا ۖ وَلْيَضْرِبْنَ بِخُمُرِهِنَّ عَلَىٰ جُيُوبِهِنَّ ۖ وَلَا يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ إِلَّا لِبُعُولَتِهِنَّ أَوْ آبَائِهِنَّ أَوْ آبَاءِ بُعُولَتِهِنَّ أَوْ أَبْنَائِهِنَّ أَوْ أَبْنَاءِ بُعُولَتِهِنَّ أَوْ إِخْوَانِهِنَّ أَوْ بَنِي إِخْوَانِهِنَّ أَوْ بَنِي أَخَوَاتِهِنَّ أَوْ نِسَائِهِنَّ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُنَّ أَوِ التَّابِعِينَ غَيْرِ أُولِي الْإِرْبَةِ مِنَ الرِّجَالِ أَوِ الطِّفْلِ الَّذِينَ لَمْ يَظْهَرُوا عَلَىٰ عَوْرَاتِ النِّسَاءِ ۖ وَلَا يَضْرِبْنَ بِأَرْجُلِهِنَّ لِيُعْلَمَ مَا يُخْفِينَ مِنْ زِينَتِهِنَّ ۚ وَتُوبُوا إِلَى اللَّهِ جَمِيعًا أَيُّهَا الْمُؤْمِنُونَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ ●﴾
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی